ضلع بیدر سے

عوام BJP کی پالیسیوں سے تنگ اور وعدوں سے بیزار، BJP کا بسواکلیان ضمنی انتخابات میں جیت کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا: ایشور کھنڈرے

بسواکلیان: 6/مارچ (کے ایس ) انوبھو منٹپ کے ڈیولپمنٹ کے لئے جو رقم منظور ہوئی ہے ابھی تک اُس رقم کے استعمال نہیں کیا گیا۔ مرکزی اور ریاستی حکومتیں، زبانی جمع خرچ کرکے عوام کو گمراہ کررہے ہیں،اس سے قبل 7سال پہلے گورٹا بی موضع تعلقہ بسواکلیان کے گاؤں میں سردار ولابھائی پٹیل کے مجسمہ کی تعمیر بنیاد دالکر امیت شاہ نے اس کو ایک سال میں مکمل تعمیر کرنے کی بات کہی تھی اور یہ بھی کہا تھا کہ ایک سال بعد پی ایم مودی یہاں آکر اس کا افتتاح کرینگے۔لیکن7 سال گزر چکے یہاں پر ابھی ابتدائی مقام پر ہی رُکی ہو ئی ہے ابھی تک یہاں پر اسکی تعمیر نہیں ہوئی۔اسی طریقے سے دوسرے پروگرام بی جے پی حکومت کے بیٹی پڑھاؤ بیٹی بچاؤ اسکیم اور ملک کے نوجوانوں کے نوکریوں کی فراہمی کا وعدہ ہر ایک کے زیرو اکاؤنٹ میں 15000کا سنہرا خواب کا کیا ہوا۔اسی طریقے سے کسانوں کا کالا قانون اور دیگر سیاہ قانون کو لاکر انکے دو سرمایہ دار دوستوں کے فائدہ کے لئے قانون لاگو کیا گیا۔یہ باتیں سابقہ ریاستی وزیر کانگریس آئی،ریاستی وائس پریسیڈنٹ ایشور کھنڈرے نے آج شام ساحل فنکشن ہال میں پریس کانفرنس طلب کرکے نامہ نگاروں سے مخاطب کرتے ہوئے بتائی۔

انہوں نے بتایا کہ گورٹا گرام میں سردار ولا بھائی پٹیل کی مجسمہ بنانے کی جگہ حاصل کی گئی ابھی تک اُس کی رقم ادا نہیں کی گئی اور نہ ہی اُس جگہ مجسمہ تعمیر کرنے کا پرمیشن حاصل نہیں کیا اسی طریقے سے مرکزی اور ریاستی سردار عوام کے آنکھوں میں دھول جھونکنا چاہتی ہے۔جو غیر منظم اور غیر تعمیری پالیسیوں سے عوام کے وقت کو ضائع کررہے ہیں۔اب وہ تعلقہ بسواکلیان کے ضمنی انتخابات میں اپنی جیت کے خواب دیکھ رہے ہیں۔ جو ہمارے تعلقہ کے عوام اسکو ناکام کریں گے۔عوام جانتی ہیکہ نریندر مودی نے 7 سالوں میں عوام کے لئے کتنی مشکلات سے گذرنے پر مجبور کیا،نوٹ بندی سے کئی جانیں گئیں ۔این آر سی این پی آر کے احتجاج پر اپنا سخت گیر رویہ مسلط کیا۔اور کورونا کی وباء کے نام پر شاہین باغ کے احتجاجیوں کو اُٹھایا گیا۔اور دہلی میں ہندو مسلم فساد برپا کرکہ معصوم لوگو ں کا قتل عام کیا گیا۔اور گائے کشی کے نام پر بل منظور کرکہ کسانوں پر ظلم کیا گیا۔اس سے متعلق بیوپاریوں کو بیروزگار کیا گیا۔یہ لوگ گائے خرید وفروخت کرکے اپنا پیٹ پالتے تھے اُنکا روزگار بند کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی سالوں سے کانگریس کے پاس جو حکومت کی باگ ڈورتھی اُس میں ملک کا معاشی نظام میں طاقتور تھا اور اس وقت پٹرول کی قیمت 60روپئے مقرر تھی آج پٹرول کی قیمت 100سے زیادہ مقرر ہے، اسی طریقے سے ملک کی معاشی نظام نے بھاری گراوٹ سے عوام پریشان ہے۔موجودہ حکومت مکمل طور پر ہر محاذ پر ناکام ہوگئی ہے۔اس لئے عوام سے ہماری خواہش ہیکہ وہ بی جے پی کے دورِ اقتدار میں فرق محسوس کریں۔اور بی جے پی کو اسکا جواب دیں۔آنے والے ضمنی انتخابات میں کانگریس آئی لیڈر کو اکثریت کے ساتھ ووٹ ڈال کر کانگریس کو مضبوط بنائیں۔

اس موقع پر جناب نیلکنٹھ راتھوڑ رورل کانگریس آئی لیڈر،سیٹی صدر میر اظہر علی،آنند دیوپا،بسوراج بوڑلا،ضمنی انتخابات کی کانگریس آئی دعویدار ملما بی نارائن، سُدھاکر راؤ گُجر،ویرشٹی، شرنو،بابو ہوننا نائک اور دیگر ممتاز شخصیتوں کی موجودتھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!