لکھیم پور میں وحشیانہ عمل کے خلاف ممبئی امن کمیٹی میں احتجاجی میٹنگ
ممبئی آزاد میدان میں مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری کے خلاف صرف علامتی دھرنا ہوگا
ممبئی: 4/اکٹوبر (پی آر) لکھیم پور میں کسانوں پر مظالم اور تشدد کے خلاف ممبئی امن کمیٹی میں ایک میٹنگ منعقد کی گئی اس میں فیصلہ لیا گیا کہ کسانوں کو جس طرح سے آج بی جے پی سرکار میں تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے وہ جلیان والا باغ کی درندگی کو تازہ کردیا ہے. ممبئی میں کسانوں کے لئے سراپا احتجاج بھی ہو گا اس لئے ممبئی کے معززین نے بھی یہ واضح کیا ہے کہ لکھیم پور میں جو ظلم و زیادتی کی گئی ہے اس کے خلاف ممبئی میں بھی غصہ ہے اگر اس سلسلہ کو ختم نہیں کیا گیا تو ملک میں بدامنی پیدا ہوگی اور سرکار کے عتاب کا شکار اب کسان ہو رہے ہیں وزیر کے بیٹے نے جس درندگی کا مظاہرہ کیا وہ کوئی انسان نہیں کر سکتا۔
درایں اثنا داعی اسلام مولانا کلیم صدیقی اورآسام تشدد پر احتجاجی مظاہرہ کی تیاریاں مکمل کرنےکادعوی ببی مسلم تنظیموں نے کیا ہے۔ اس اہم میٹنگ میں جماعت اسلامی کے عبدالحسیب بھاٹکر، ممبئی امن کمیٹی صدر فریدشیخ ۔ڈاکٹر عظیم الدین سرفرازآرزو ۔ مولانا محمو دریا بادی ۔ شیعہ عالم دین ظہیرعباس رضوی۔ ایس آئی او کے شہریار انصاری، سلیم موٹر والا،اعجاز ویرانی ،آرکٹیکٹ فیروز خان، محی الدین خان،عرفان خان، شاکر شیخ،نعیم شیخ،انس شیخ،فیصل شیخ،شریک تھے ـ
میٹنگ میں فیصلہ کیا گیاکہ مسلم اراکین اسمبلی اور وزراکوبھی اس احتجاجی مظاہرہ میں مدعو کیا جائے گاساتھ ہی سیکولر اراکین اسمبلی کی بھی اس میں آمد متوقع ہے آزاد میدان میں احتجاجی مظاہرہ میں ذمہ داروں کا علامتی دھرنا منعقدکیا گیا ہے اس لئے اس میں محدود مظاہرین کی ہی شمولیت ہو گی اس احتجاجی مظاہرہ میں ہجومی تشدد، کسانوں کے لئے کالا قانون واپس لو۔ کلیم صدیقی کو رہا کرو ۔ دہشتگردی کے الزام میں بے جا گرفتار بند کی جائے۔ لکھیم پور میں کسانوں پر مظالم اوردردناک واقعہ کی مذمت کی گئی اس نکات پر مظاہرہ میں قراردادیں منظور کی گئی۔
اسی میٹنگ میں مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری پر بھی علما نے ناراضگی کا مظاہرہ کیا اس میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے شعیہ عالم دین مولانا ظہیر عباس رضوی نے کہا کہ بی جے پی سرکار مسلمانوں کو نشانہ بنا رہی ہے اسی ایما پر مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی یو گی سرکار میں ظلم و ستم کا بازار گرم ہے جس طرح سے کسانوں کو لکھیم پور کھیری میں گاڑی سے کچلا گیا وہ منظم سازش کا نتیجہ ہے مرکزی وزیر کے بیٹے نے کسانوں کو جانوروں کی طرح کچلا ہے وہ ناقابل برداشت اور نفرت انگیز ہے اس لئے اسے سخت سز ا دی جانی چاہئے یو پی میں الیکشن عنقریب ہے اس لئے اس قسم کی حرکت اور حربے اختیار کئے جارہے ہیں اقتدار میں واپسی کے لئے یو پی میں فساد برپا کیا گیا ہے ۔
مولانا محمود دریابادی نے کہا کہ لکھیم پور میں جو واقعہ پیش آیا ہے وہ حشیانہ عمل ہے اور اس کی ہم مخالفت کرتے ہیں، جماعت اسلامی کے عبدالحسیب بھاٹکر نے کہا کہ لکھیم پور کھیری کا معاملہ انگریزوں کے دور کی یاد دلاتاہے اس لئے معاملہ میں فاسٹ ٹریک کورٹ میں مقدمہ چلایا جانا چاہئے ۔ ممبئی امن کمیٹی کے صدر فرید شیخ نے کہا کہ کلیم صدیقی کی گرفتاری پر احتجاجی مظاہرہ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور یہ احتجاجی مظاہرہ انتہائی محدود رکھا گیا ہے اس میں ذمہ داران ہی شامل ہوں گے اور کورونا اصولوں کی پابندی لازمی ہوگی ـ