چٹگوپہضلع بیدر سے

منااکھیلی: محمد مستان ناگن کھیری کی جانب سے اشوک کھینی کا72واں یوم پیدائش منایاجائے گا

بیدر: 4/اکٹوبر (وائی آر) کانگریس کے سینئر لیڈر محمد مستان ناگن کھیری کی جانب سے 5/اکٹوبر کو سابق رکن اسمبلی بیدر جنوب اور کانگریسی قائد مسٹر اشوک کھینی کا72واں یومِ پیدائش 11بجے دن، سرکاری اسپتال منااکھیلی تعلقہ چٹگوپہ ضلع بیدر میں نہایت شاندارپیمانے پر منایا جائیگا۔

جس کے مہمانان خصوصی بسواراج جابشٹی صدر ضلع کانگریس کمیٹی بیدر، میناکشی سنگرام صدر مہیلاکانگریس اور ترجمان بیدر، عبدالمنان سیٹھ ریاستی نائب صدر کے پی سی سی مینارٹی ڈپارٹمنٹ، چندرشیکھرچن شٹی صدر بلاک کانگریس بیدر جنوب، کریم صاحب کمٹھانہ بلاک صدر کانگریس پارٹی بیدر جنوب، محمد یوسف علی جمعدار سابق چیرمین منااکھیلی گرام پنچایت، سید سلام پاشاہ سابق چیرمین منااکھیلی گرام پنچایت، سید سمیع الدین کے پی سی سی مینارٹی ڈپارٹمنٹ، ڈاکٹر افروزجہاں ریاستی یوتھ کانگریس جنرل سکریڑی، عبدالغفو رصاحب، گنڈماں سبھاش چیرپرسن منااکھیلی گرام پنچایت، سید قدیر نائب صدر منااکھیلی گرام پنچایت، محمد فاروق جمعدار سابق چیرمین منااکھیلی، محمد معراج الدین سابق چیرمین منااکھیلی گرام پنچایت، سنتوش ہلی کھیڑ سابق چیرمین منااکھیلی گرام پنچایت رہیں گے۔

اس موقع پر محکمہ صحت اور محکمہ پولیس سے وابستہ ملازمین کو تہنیت پیش کی جائے گی۔ زائد تفصیلات کےلئے 9343588183 پررابطہ کیاجاسکتاہے۔اس بات کی اطلاع جناب عبدالقدیر لشکری نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!