بیدر سٹی جمعیت علماء کی تشکیل جدید، مفتی ایوب سلیم حسامی صدر، مفتی محمد محبوب اشاعتی جنرل سیکریٹری منتخب
بیدر: 4/اکٹوبر(اے ایس ایم) جمعیت علماء ہند کا دائرہ کارمزیدوسیع کرنے کے لئے سٹی جمعیت علماء بیدر کی تشکیل جدید زیر صدارت مفتی غلام یزدانی اشاعتی صدرجمعیت علماء بیدر،بمقام مدرسہ تنزیل القرآن گاندھی نگر میلورعمل میں آئی، جسمیں شہر کے علماء وحفاظ کی کثیر تعداد نے شرکت کی،تمام حاضرین کی متفقہ رائے سے مفتی محمدایوب سلیم حسامی کو سٹی جمعیت علماء بیدر کا صدراورمفتی سعید اللہ قاسمی،مولانا عدنان حسامی کو نائب صدر منتخب کیا گیا۔ جبکہ مفتی محبوب اشاعتی کو جنرل سیکریٹری، مولانا عبدالقدیراور جناب محمد مختارکو سیکریٹری منتخب کیا گیا۔
حافظ محمد لئیق کو خازن اورمحمدعبدالحمید کو معاون خازن مقرر کیا گیا۔ انکے علاوہ مفتی جابر قاسمی، حافظ سلمان اشاعتی،حافظ ناصر اشاعتی، مولانا ابرار املاپور، محمدجعفر، محمدافروز،حافظ علاؤالدین املاپور، مفتی فہیم صلاحی، محمدابراہیم کمٹھانہ، حافظ محمدنوید خان، مولانا عمران سعادتی، محمدفاروق، حافظ محمدضمیر، مولانا محمدآصف کمٹھانہ، مولانا محمدعامر، مولانا عبدالواجد صلاحی، محمد منہاج کو اراکین میں شامل کیا گیا۔
اس موقع پر بحیثیت مشاہد مولانا محمد تصدق ندوی جنرل سیکریٹری جمعیت علماء بیدر، حافظ محمدعمر قریشی خازن، مولانا محمد فرید حسامی معاون خازن،محمدفیاض احمدسیکریٹری موجود تھے،حافظ محمدادریس اشاعتی نے تمام منتخبہ عہدیداران کی شال پوشی فرما کر مبارکباد پیش کی، مفتی غلام یزدانی اشاعتی کی دعا پر اجلاس اختتام پذیر ہوا۔