یکم جنوری 2022 سے اس ریاست میں نہیں ملےگی پانی کی بوتل
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آج پوری دنیا ماحولیاتی آلودگی سے پریشان ہے۔ اس سے نمٹنے کے لیے ہر قسم کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ روزانہ مسلسل میٹنگز ہو رہی ہیں ، لیکن نتیجہ کچھ نہیں نکل رہا ہے۔
ان سب کے درمیان ، ہندوستان کی ہمالیہ کی گود میں واقع ایک ریاست نے بہترین فیصلہ لیا ہے۔ یہ فیصلہ نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک مثال ہے۔ دراصل سکم نے ماحولیاتی تحفظ کی طرف ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔
یکم جنوری 2022 سے سکم میں پانی کی بوتلوں یعنی بوتل بند پانی پر مکمل طور پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ اس سے پہلے اس ریاست نے بانس کی بوتلوں کا استعمال تھا۔ جو کہ بہت کامیاب رہا۔ سکم ماحول کو بچانے کے لیے ہر قسم کی کوششیں کر رہا ہے۔