ہمناآباد: محمد شُعیب عرفات نئیر کی 10ویں جماعت میں امتیازی کامیابی
ہمناآباد: 13/اگست (ایس آر) محمد شُعیب عرفات نئیر ولد محمد انور ملک مدر س مدرسہ نورالعلوم نے ہمناآباد کے رام اینڈراج انگلش میڈیم اسکول سے دسویں جماعت کے امتحان میں امتیازی کامیابی حاصل کی ہے انہوں نے منجملہ625نمبرات میں سے 602نمبرات حاصل کیے ہیں انکی کامیابی کاتناسب 96.3%فیصدرہا ہے۔انہوں نے انگلش میں 108،کنڑاء میں 99،ہندی میں 100،علم ریاضی میں 99،سائنس میں 98،اور سماجی سائنس میں 98نمبرات حاصل کیے ہیں اس پُر مسرت موقع پر انکے تمام تایا محمد سرور،محمد افضل،محمد لیاقت،محمد اقبال تبسم،محمد افسرکے علاوہ مدرسہ نورالعلوم کے اساتذہ الحاج حافظ فیاض قاسمیؔصدر مدرس،مولانا شکیل فلاحی،حافظ محمد عبدالباسط،محمد سلیم،محمد افسرمیاں سیکریٹری مدرسہ نورالعلوم نے انکو دلی مبارک باد پیش کی ہے

