خبریںقومی

بی جے پی کے ٹکڑے ٹکڑے کروں گا: کنہیا کمار

کنہیا کمار نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی جم کر تعریف کی اور کہا کہ بی جے پی کے ٹکڑے ٹکڑے کریں گے۔

حال ہی میں کانگریس میں شامل ہوئے جواہر لال نہرو یونیورسٹی کی طلباء یونین کے سابق صدر کنہیا کمار نے ان کو ٹکڑے ٹکڑےگینگ کہنے پر بی جے پی پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بی جے پی کے لئے ٹکڑے ٹکڑے گینگ ہیں اور وہ بی جے پی کے ٹکڑے ٹکڑے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ایک لاکھ ٹکڑے ہوں گے۔

اے بی پی کو دئے ایک انٹرویو میں کنہیا نے کہا کہ انہیں کانگریس میں شامل ہو کر اچھا لگ رہا ہے کیونکہ کانگریس صرف ایک سیاسی پارٹی نہیں بلکہ جدید ہندوستان کی ایک سوچ ہے۔ کنہیا نے کہا ’’ملک میں جمہوریت نہیں ہوتی تو آج وہ کسی ہوٹل میں کام کر رہے ہوتے۔‘‘ پاکستان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیسے وہاں کوئی سوال نہیں پوچھ سکتا وہی روایت ہمارے ملک میں بھی لانے کی کوشش کی جا رہی ہے اس لئے کانگریس کی توسیع اور تشہیر ضروری ہے۔

کنہیا سے جب یہ سوال کیا کہ انہوں نے ممتا بنرجی اور کیجریوال پر کانگریس کو کیوں ترجیح دی تو انہوں نے کہا کہ وہ سب علاقائی متبادل ہیں جبکہ کانگریس ایک قومی متبادل ہے۔

کنہیا نے راہل گاندھی کی جم کر تعریف کی اور روس کے رہنما لینن کی بات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’لینن کے مطابق کسی بھی کامریڈ میں تین خصوصیات ہونی چاہئے جو عزم، ایمانداری اور بہادری ہیں اور راہل گاندھی میں یہ تینوں خصوصیات ہیں۔‘‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!