تازہ خبریں

مہینے کی پہلی تاریخ کو ہی عوام کو لگا جھٹکا، LPG سلنڈر 43.50 روپے تک مہنگا

19 کلو گرام کے کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں اضافہ کے بعد دہلی میں اس کی قیمت 43.50 روپے بڑھ کر 1736.50 روپے ہو گئی، کولکاتا میں کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت میں 35 روپے کا اضافہ ہوا۔

اکتوبر مہینہ شروع ہوتے ہی عوام کو مہنگائی کا زبردست جھٹکا لگا ہے۔ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 43.50 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔ سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے یکم اکتوبر سے ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ انڈین آئل کارپوریشن نے 19 کلو گرام کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت میں 43.50 روپے فی سلنڈر تک کا اضافہ کر دیا ہے۔ اضافے کے بعد راجدھانی دہلی میں 19 کلو گرام کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت 1693 روے سے بڑھ کر 1736.50 روپے فی سلنڈر ہو گئی ہے۔

تیل کمپنیوں نے عام آدمی کے استعمال میں آنے والے 14.2 کلو گرام کے بغیر سبسیڈی والے رسوئی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا ہے۔ دہلی میں 14.2 کلو گرام بغیر سبسیڈی والے رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت 884.50 روپے ہے۔ حالانکہ گزشتہ مہینے یعنی ستمبر ماہ میں تیل کمپنیوں نے گھریلو رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت میں 25 روپے کا اضافہ کیا تھا۔

ہندوستانی کی راجدھانی دہلی میں بغیر سبسیڈی والے 14.2 کلو گرام ایل پی جی سلنڈر کی قیمت بغیر تبدیلی کے 884.50 روپے، کولکاتا میں 911 روپے، ممبئی میں 884.50 روپے اور چنئی میں 900.50 روپے فی سلنڈر ہے۔ لیکن 19 کلو گرام کے کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں اضافہ کے بعد دہلی میں اس کی قیمت 43.50 روپے اضافہ کے بعد 1736.50 روپے، کولکاتا میں کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت 35 روپے اضافہ کے بعد 1805.50 روپے، ممبئی میں 35.50 روپے اضافہ کے بعد 1685 روپے، اور چنئی میں 36.50 روپے اضافہ کے بعد 1867.50 روپے فی سلنڈر ہو گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!