خبریںقومی

کووڈ-19 ریلیف ٹاسک فورس نام سے 24/7 کام کریں گے SIO کے 1ہزار سے زائد نوجوان، صدرتنظیم نے کیا اعلان

نئی دہلی: 24/اپریل (اے این این) اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او) کے کل ہند صدر محمد سلمان نے آج اس بات کا اعلان کیا ہے کہ کووڈ-19 کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ملک بھر میں ایس آئی او کے نوجوان مریضوں کی امداد اور دیگر ٹاؤن کے لئے میدان عمل میں رہیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے ملک میں کووڈ-19 کی خطرناک صورتحال اختیار کر چکی ہے، ایسے حالات میں ایک مسلمان اور انسان ہونے کی حیثیت سے انسانیت کی خدمت میں آگے آنے کی ضرورت ہے۔ خدمت کا یہ سلسلہ جاری ہے انسانیت کی خدمت کے حوالے سے یقینا بہت سے کام کیے جا رہے ہیں ان کاموں میں ایک اہم کام کے طور پر ایس آئی او کی جانب سے ایس آئی او کووڈ-19 ریلیف ٹاسک فورس کا قیام کیا جا رہا ہے۔ اس ٹاسک فورس میں ان شاءاللہ 1 ہزار سے زائد والینٹرس 24/7 کام کریں گے۔ اس انداز سے کووڈ سے مقابلے کے لئے محنت کریں گے کہ مریضوں اور ان کے رشتہ داروں کو پریشانی اور غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس سے متعلق انہوں نے مزید بتایا کہ اس پروجیکٹ کا آئیڈیا اور کام ایک کال سینٹر ذریعے سے رہے گا، جس میں متاثرین کی ضروریات کو معلوم کریں گے، اور اس بات کی کوشش کی جائیگی کہ کس اسپتال میں بستر دستیاب ہیں، کہاں آکسیجن مہیا کی جارہی ہے، کونسے ڈاکٹرس موجود ہیں؟ میڈیکلس اور دوائیوں سے متعلق معلومات رہنمائی اور عملی میدان میں بھی 24/7 والینٹرس موجود رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!