مینارٹی طلبہ کو تعلیمی لون کی سہولت نہ دینے پر طلبہ برہم، SIO بسواکلیان نے تحصیلدار کے توسط سے CM کو روانہ کی یادداشت
بسواکلیان: 28/ستمبر (پی آر) مینارٹی طلبہ کی اعلیٰ تعلیم کے لئے Arivu تعلیمی لون اسکیم کے تحت نئی درخواستیں وصولی نہیں جارہی ہیں۔ اور KMDCکو جو لون دیاجاتاتھا وہ لون بھی حکومت کرناٹک نے کم سے کم کردیاہے۔ جس کے سبب اقلیتی طلبہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ لہٰذا ہمارامطالبہ ہے کہ فوری طورپر مینارٹی طلبہ کی اعلیٰ تعلیم کے لئے نئی درخواستیں قبولی جائیں اور زائد رقم جاری کی جائے۔ یہ مطالبہ اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او) بسواکلیان یونٹ نے کیاہے۔

آج 28/ستمبر کو نئی تحصیل آفس کی سڑک کے کنارے ایک مظاہر ہ کے بعد وزیراعلیٰ کرناٹک کے نام ایک یادداشت تحصیلدار بسواکلیان کے توسط سے محمد فہیم الدین صدر SIOبسواکلیان یونٹ کی قیادت میں پیش کی گئی۔ ان کے ساتھ ریاض پٹیل ضلع صدرSIOبیدر، محمدیوسف نیلنگے نمائندہ جماعت اسلامی ہند بسواکلیان، صائقہ صبا صدرGIOبسواکلیان،اسداللہ خان صدر سالیڈارٹی یوتھ موومنٹ بسواکلیان، ذبیح اللہ خان یونٹ سکریڑی، SIOبسواکلیان، نوازاحمد zacممبرایس آئی او کرناٹک، سہیل قاضی کیمپس سکریڑی، محمد تفہیم الدین آرگنائزر اور دیگر طلبہ موجودتھے۔
مظاہرے کے دوران پلے کارڈ اٹھائے طلبہ کھڑے تھے۔ جہاں ریاض پٹیل، اسداللہ خان، تفہیم الدین, ذبیح اللہ اور غفار صاحب پیش امام نے تقاریرکی, بعدازاں جو یادداشت پیش کی گئی اس میں کہاگیاکہ کرناٹک مینارٹی ڈیولپمنٹ کارپوریشن (KMDC) کو سال 2016تا2021کے درمیان جو بجٹ حکومت کرناٹک نے جاری کیا وہ بدستور کم ہوتا چلاگیا۔

سال 17-2016کے لئے 235.97کروڑ روپئے بجٹ جاری کیاگیاتھا۔ سال 18-2017 کو 274کروڑ، سال 19-2018کو 250کروڑ روپئے، 20-2019کو 197کروڑ اور امسال 21-2020کو 45.72کروڑروپئے جاری کئے ہیں۔
جس کے سبب مینارٹی طبقہ کے کئی طلبہ پریشانیوں سے گذار رہے ہیں۔ نہ ہی سابق میں دی جارہی اسکالرشپ کودوبارہ جاری کیاجارہاہے اورنہ ہی نیا تعلیمی لون جاری کیاجارہاہے۔ جو ویب سائٹ Arivu Education Loan Scheme کی ہے، ابھی تک نئی درخواستوں کے لئے کھلی نہیں ہے۔ بدستور بند ہے۔

اس صورتحال کے سبب کئی طلبہ کامستقبل تاریک ہورہاہے۔ کئی ایک کالجس سے باہر ہوجائیں گے۔ کیونکہ وہ اکیڈمک فیس بھی نہیں دے پارہے ہیں۔ لہٰذا بسواکلیان تحصیلدار کے توسط سے ہمار امطالبہ ہے کہ براہ کرم!اریو اسکیم کو اپنے اوریجنل فارم میں جاری رکھیں تاکہ مینارٹی طبقہ کے طلبہ اپنی تعلیم کو مکمل کرتے ہوئے ملک کی تعمیر میں لگ جائیں۔
دوسرا مطالبہ یہ ہے کہ حکومت کرناٹک KMDCکی رقم میں اضافہ کرے جس کی بدولت مینارٹی طبقہ کے طلبہ معاشرے اور ملک کی بہتر طورپر تعمیر کرسکیں۔اس موقع پر محترمہ مالا بی۔نارائن , و بسوا کلیان بلدیہ کونسلر,شاہد میاں, امجد نورنگ, عمران احمد۔اور قطب الدین کے علاوہ دیگر اہم شخصیات اور طلباء و طالبات موجودتھے۔