ہمناآباد میں 29ستمبر کو سالانہ فاتحہ ونیاز کا اہتمام
ہمناآباد: 28/ستمبر (ایس آر) ہمناآباد میں بروزچہارشنبہ مطابق 21 صفر المظفر 29ستمبر کو بعد نماز عصر بمقام آستانہ حضرت سید شاہ قطب الدین حُسینی الحسنی قادری چشتی البخاری ثانی ؒمحلہ خواجہ غریب نواز میں حضور سیدنا شیخ عبدالقاد ر جیلانی پیران پیر ؒ کی سالانہ فاتحہ ونیاز شریف مقرر ہے۔
بعد نماز عصر صند مالی وچادر گُل کی رسم پیر طریقت حضرت سید شاہ حُسین حُسینی قادری چشتی البخاری کے ہاتھوں انجام دی جائے گی، بعد ازاں سلام وفاتحہ خوانی اور دعائے خیر کی جائے گی اور بعد نماز مغرب تناول تبرک تقسیم ہو گا۔
محبان اولیاء سے پُرخلوص گذارش کی جاتی ہے کے کثیر تعداد میں فاتحہ خوانی اور نیاز شریف میں شرکت فرما کر ثواب دارین وروحانی فیض حاصل کریں۔