بیدر: جے یم کنسٹرکشن کی جانب سے محمد حارث سومئیر کی تہنیت
بیدر: 27/ستمبر (وائی آر) جے ایم کنسٹرکشن کے مالک محمد جاوید احمد نے یوپیایس سی مقابلہ جاتی امتحان میں 270 رینک حاصل کرنے والے بیدر کے نوجوان طالب علم محمد حارث سومئیر کو اپنے دفتر پر تہنیت پیش کی۔
ذرائع کے بموجب محمد جاوید احمد کلاس ون کنٹراکٹر نے اپنی مسرت کااظہار کیا اور محمد حارث سومئیر کی کامیابی کو علم کے میدان کی کامیابی قرار دیا۔ محمد حارث سومئیر نے پیغام دیاکہ بیدر کے طلبہ ہوں یا ملک بھر کے انہیں اپنے گول پر نظر رکھناہوگا۔ دراصل ہماری ترجیح میں یوپی ایس سی امتحان دینا شامل نہیں ہے اسلئے طلبہ اس طرف بہت کم آتے ہیں۔
اس موقع پرجاوید احمد کے ساتھ ان کے فرزند محمد جبران احمد عرف عبید، اورحارث سومئیر کے والد محمد نعیم الدین مؤظف لیکچرر بھی موجودتھے۔