بسوا کلیان میں ویلفیئر پارٹی کے امیدواروں نے داخل کیا پرچہ نامزدگی
بسوا کلیان:16 مئی (اے این ایس ) شہر بسوا کلیان کے بلدیاتی انتخابات میں ویلفیئر پارٹی نے اپنے دو امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔ شعیب احمد سیکریٹری ویلفیئر پارٹی آف انڈیا ضلع بیدر کے مطابق شہری سطح پر ہونے والے سٹی میو نسپل کونسل کے انتخابات میں شہربسواکلیان سے پارٹی کے دو میدوار انتخابات میں حصہ لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق شہربسواکلیان کے وارڈ نمبر 17 سے محترمہ شاہدہ زوجہ مجاہد پاشاہ قریشی اور وارڈ نمبر 18سے محترمہ انور سلطانہ مدارصاحب منیار ویلفیئر پارٹی کے امیدوار رہیں گے۔ ان دونوں نےآج اپنا اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ اس موقعہ پرمجاہد پاشاہ قریشی ریاستی سیکریٹری،کرناٹک کے علاوہ مبشرسندھے ضلعی صدر ڈبلیو پی آئی،عزیز جاگیردار، علیم انجم ایڈوکیٹ، میر احمد علی منشی، کاشیپا برادر، سنجیو سوگرے (JDS) عرفات احمد، پرویز کاریگر شرنپا، یعقوب اختر وہ دیگر موجود تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وارڈ نمبر 17 میں محترمہ شاہدہ کو جنتادل ایس پارٹی کی تائید حاصل ہے۔