مختصر مگر اہم

یو پی ایس سی 2020 نتائج: صرف 29 مسلم کامیاب، گذشتہ 44 کے مقابلہ میں امسال 15 کی کمی

نئی دہلی: یونین پبلک سروس کمیشن 2020 کے نتائج کا باضابطہ طور پر اعلان کردیا گیا۔ حتمی نتائج میں 761 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ 29 مسلم امیدواروں نے بھی کامیابی حاصل کی ہے۔ حالانکہ گزشتہ سال 44 امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔ اس صورتحال سے واضح ہے کہ اس بار مسلم امیدواروں کی کامیابی کا گراف نیچے گرتا دکھائی دیا ہے۔ مجموعی طور پر مسلم امیدوار 29 کی تعداد میں کامیاب ہوئے مسلم امیدواروں میں سب سے بڑی رینکنگ حاصل کرنے والی صدف چودھری نامی طالبہ رہی ہے، جنہوں نے 23 ویں رینک حاصل کی۔ صدف چودھری نے یہ کامیابی بغیر کسی کوچنگ کے دوسری مرتبہ کوشش کرتے ہوئے حاصل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!