اترپردیشریاستوں سے

اگر جرم ثابت ہو جائے تو چوراہے پر گولی مار دو، معافی نہیں مانگوں گا: منور رانا

لکھنؤ: فرانس میں کارٹون تنازعہ پر ہونے والی ہلاکتوں کے بیان پر لکھنؤ میں ایف آئی آر درج ہونے کے بعد شاعر منور رانا نے اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں اپنی بات پر قائم رہوں گا۔ فرانس میں ہونے والے واقعے کے بارے میں سچ بولنے کے لئے مجھے جو سزا دی جائے گی وہ مجھے منطور ہے۔ منور رانا نے کہا کہ میں ان لوگوں کی طرح نہیں ہوں جو کیس واپس کرانے کے لئے اپنے بیان سے منحرف ہو جاتے ہیں اور سچ بولنے سے ڈرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر میری بات پر کوئی جرم ثابت ہو جائے تو چوراہے پر گولی مار دو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!