ملک میں کورونا کے 240 نئے کیسز، دہلی حکومت نے طبی اہلکار کی موت پر 1کروڑ کا اعلان
دہلی حکومت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ’ كووڈ -19‘ کے متاثرین کے علاج میں مصروف طبی اہلکاروں کی موت ہو جانے پر ان کے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپے کی رقم دی جائے گی
مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس کے 240 نئے کیسز
ملک کی مختلف ریاستوں میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس (کووِڈ-19) کے 240 نئے کیسز میں وائرس کی تصدیق ہونے کے ساتھ اس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1637 ہو گئی جبکہ تین افراد کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 38 ہو گئی ہے۔ کورونا سے اب تک کل 133 افراد کو افاقہ ہوا ہے جن میں ایک شخص بیرون ملک چلا گیا ہے۔
دہلی میں طبی اہلکاروں کی موت پر ملیں گے ایک کروڑ
دہلی حکومت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ’ كووڈ -19‘ کے متاثرین کے علاج میں مصروف طبی اہلکاروں کی موت ہو جانے پر ان کے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپے کی رقم دی جائے گی ۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بدھ کو یہ اعلان کیا ۔ کیجریوال نے کہا کہ کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کے علاج میں جو بھی ملازمین مصروف ہیں چاہے وہ ڈاکٹر، نرس یا صفائی ملازم ہو اگر اس کی موت ہو جاتی ہے تو دہلی حکومت اس کے اہل خانہ کو بطورِ اعزاز ایک کروڑ روپے کی رقم دے گی۔