معروف عالم مولانا کلیم صدیقی تبدیلی مذہب معاملہ میں گرفتار، ملک بھر کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ کی لہر
مظفرنگر کے پھلت سے تعلق رکھنے والے معروف عالم دین مولانا کلیم صدیقی کو تبدیلی مذہب کے معاملہ میں میرٹھ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ انہیں گزشتہ شب اے ٹی ایس نے اس وقت گرفتار کیا جب وہ میرٹھ میں کسی تقریب میں شرکت کر رہے تھے۔ پولیس کا الزام ہے کہ کلیم صدیقی تبدیلی مذہب کے لئے غیر ملکی فنڈ حاصل کر رہے تھے۔ مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری کے بعد ملک بھر کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔