ریاستوں سےمہاراشٹرا

اساتذہ کے ساتھ طلباء کے مستقبل کیلئے بھی فکر مند ہے آئیٹا، عمرکھیڑ میں آئیٹا کا اجلاس

عمرکھیڑ: 22/ستمبر (پی آر)عمرکھیڑ کے نگرپریشد اردو ہائی اسکول جونئیر کالج میں آئیٹا کی ایک اہم نشست کا انعقاد عمل میں آیا۔اس کے لئے سمیر احمد پرنسپل و صدر عمرکھیڑ یونٹ آئیٹا کی ذاتی کوششیں خصوصی کارفرما رہیں۔ چند ناگزیر وجوہات کی بناء پر تمام اساتذہ کو ایک ساتھ مدعو کرنے کی بجائے چھوٹے چھوٹے گروپوں کی شکل میں مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔نشست میں کل 20اساتذہ کرام کو مدعو کیا گیا جن میں 5 معلمات شامل تھیں۔

پروگرام میں آئیٹا کے زمہ داروں نے شرکت کی۔ جن میں مہاراشٹر ریاست کے سیکریٹری محمد عتیق، ضلع ایوت محل کے ضلعی صدر عبد الصمد اور پوسد یونٹ کے صدر ارشاد خان نے شرکت کی۔عبد الصمد اورارشاد خان نے تنظیم کا تعارف بہترین انداز میں کروایا کہ یہ تنظیم کسی بھی سیاسی یا مذہبی جماعت کی نمائندگی نہیں کرتی ہے۔ یہ خالص اساتذہ کی نمائندہ جماعت ہے۔ جس میں KGسے لے کر PG کے اساتذہ کی شمولیت ہے۔

بتایا کہ اس گہما گہمی کی دور میں جب کے ذاتی مفاد کو اجتماعی مفاد پر فوقیت دی جارہی ہو۔ مفاد پرستوں اور ان کی ہاں میں ہاں ملانے والوں کا بول بالا ہو اور ہر شخص دوسروں کو کچل کر آگے بڑھنے کو کامیابی سمجھ رہا ہے۔ اس خودپرستانہ دور میں کچھ تنظیمیں دوسروں کی بھلائی اور بہبود کے لئے بھی کام کررہی ہے۔ ان میں اردو اساتذہ کی بھی مختلف تنظیمیں ہیں جو اساتذہ کے حقوق کے لئے جدو جہد کررہی ہیں۔ مگر کسی ایسی تنظیم کی شدت سے کمی محسوس ہورہی تھی جو اعلیٰ اور ادنیٰ کے فرق کو مٹاکر ہر سطح کے اساتذہ کو ایک پلیٹ فارم پر لاکر کام کرے اور اساتذہ کرام کے ساتھ طلباء کے مستقبل کے لیے بھی فکر مند ہو۔ الحمداللہ یہ کام انجام دیا ہے آئیٹا(AIITA) نے۔

ریاستی سیکریٹری محمد عتیق نے تنظیم کے دستور، اغراض و مقاصد اور کاموں پر سیر حاصل روشنی ڈالی۔

حاضر اساتذہ نے رکنیت فارم بھر کر رکنیت حاصل کی۔ اظہارِ تشکر اور دعائیہ کلمات کے ساتھ نشست اختتام پذیر ہوئی۔

اس نشست کو کامیاب بنانے میں صدر آئیٹا عمرکھیڑ یونٹ سمیر احمد صاحب پرنسپل ان کے مدرسے کے جملہِ اراکین اور راحت انصاری صدر مدرس نے نمایاں کردار ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!