ٹاپ اسٹوری

ملک میں 81.85 کروڑ افراد کو دی گئی کووڈ ویکسین

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 34469 مریضوں کی صحت یابی کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 32749574 ہوگئی ہے۔

نئی دہلی: ملک گیر کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک میں اب تک 81.85 کروڑ افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے منگل کو یہاں کہا کہ کووڈ- 19 کے ایکٹیو کیسز ایک فیصد سے بھی کم یعنی 0.92 فیصد ہیں۔ یہ شرح مارچ 2020 کے بعد سب سے کم ہے۔ اس وقت ملک میں کووڈ 19 کے ایکٹیو کیسز 309575 ہیں۔ یہ گزشتہ 184 دنوں میں سب سے کم ہیں۔

وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 26115 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس وقت ملک میں کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 97.75 فیصد ہے۔ یہ مارچ 2020 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 34469 مریضوں کی صحت یابی کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 32749574 ہوگئی ہے۔ وزارت کے مطابق ملک میں اب تک 55 کروڑ 50 لاکھ 35 ہزار سے زائد کووڈ ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1413951 کووڈ ٹسٹ کئے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!