اردو ماہنامہ’’ تلنگانہ‘‘ کے اسٹاف کی بزم فروغ اردو کی جانب سے تہنیت
حیدرآباد: 20/ستمبر (پی آر) ڈاکٹر م ق سلیم صدر بزم فروغ اردو تلنگانہ نے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ پہنچ کر مانامہ تلنگانہ کی ایک سال کے وقفہ کے بعد دوبارہ اشاعت پر سرپرست و ڈپٹی ڈائرکٹر محکمہ تعلقات عامہ کو تہنیت پیش کی اور ساتھ ہی انھوں نے مدیر رسالہ ڈاکٹر علی بازہر ھما اور اسوسی ایٹ ایڈیٹر ڈاکٹر محمد کلیم محی الدین کی گلپوشی کی۔ اس موقع محمد افتخار مشرف صاحب بھی موجود تھے۔ بزم فروغ اردو کی جانب سے ڈاکٹر م ق سلیم نے تمام کی گلپوشی کی۔
اس موقع پرڈپٹی ڈائرکٹر کے ساتھ رسالہ کی ترقی کے لیے تجاویز پیش کی گئیں اور مستقبل میں اس رسالہ کو ترقی دینے کے لیے لائحہ عمل پر بات کی گئی۔ ایڈیٹر تلنگانہ علی بازہر ھما نے کہاکہ وہ اس رسالہ کو ترقی دیں گے اور اردو حلقوں میں عام کریں۔ اسوسی ایٹ ایڈیٹر ڈاکٹر محمد کلیم محی الدین کے بھرپور تعاون سے یہ رسالہ جاری ہے۔
صدر بزم نے تمام کو مبارکباد دی اور روایتی طرز سے ہر ماہ رسالہ خرید کر اردو عوام میں تقسیم کریں۔ ڈاکٹر محمد کلیم محی الدین کے شکریہ پر مجلس کا اختتام عمل میں آیا۔ آخر میں تمام اسٹاف و ڈپٹی ڈائرکٹر کو ڈاکٹر م ق سلیم کی کتاب ’’چلو بھرپانی ‘‘ (افسانچے) پیشکی گئی اور ہندوستانی اردو رسائل و جرائد کی ڈائرکٹری بھی دی گئی۔