خبریںقومی

پانچ اگست کو مودی جائیں گے ایودھیا، ہوگا بھومی پوجن

ایودھیا میں شری رام مندر تعمیر کا بھومی پوجن پانچ اگست کو ہوگا جس میں وزیراعظم نریندرمودی کےبھی شامل ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دفتر سے اشارے دئے گئے ہیں کہ وہ صبح 11 بجے کے آس پاس ایودھیا پہنچیں گے اور ابھیجیت مہورت میں بھومی پوجن مکمل کرائیں گے۔حالانکہ ابھی تک وزیراعظم کے ایودھیا کے پروگرام کی سرکاری طورپر اطلاع نہیں کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق شری رام جنم بھومی نیاس کی جانب سے مسٹر مودی کو تین اور پانچ اگست کو آنے کی دعوت دی گئی تھی وزیراعظم کی جانب سے پانچ اگست کی تاریخ کی تصدیق کی گئی ہے۔کوویڈ 19 کی وبا کی وجہ سے بھومی پوجن کا پروگرام کئی بار ٹالا جا چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!