تینوں زرعی قواین واپس ہونے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی: ہرسمرت کور
مرکزی حکومت کے تین زرعی قوانین کے ایک سال پورا ہونے پر اکالی دل کی جانب سے آج یومِ سیاہ منا کر دہلی میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔ اس دوران اکالی دل نے گرودوارا رکاب گنج صاحب سے پارلیمنٹ ہاؤس تک مارچ نکالا۔ اس موقع پر سابق مرکزی وزیر اور اکالی دل کی لیڈر ہرسمرت کور نے کہا، ’’کافی تعداد میں کسان مارے جا چکے ہیں اور آج بھی کسان دہلی کی سرحدوں پر بیٹھے ہوئے ہیں لیکن یہ حکومت بے رحم ہے۔ زرعی قوانین واپس لئے جانے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔‘‘