ضلع بیدر سےہمناآباد

ہمناآباد: MLA کی منظوری کی منتظر ہیں شرما شکتی اسکیم کی فائلیں! رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل کی خصوصی توجہ ناگزیر

ٓہمناآباد: 15/ستمبر (ایس آر) اقلیتی طبقہ کی فلاح و بہودی کے لئے ریاستی حکومت کی جانب سے کئی اسکیمات شروع کیے جاتے ہیں، ان میں سے ایک محکمۂ اقلیتی بہبود کی شرما شکتی اسکیم بھی ہے، جس کے تحت اقلیتی طبقہ کو 20 تا 50 ہزار روپے کی مالی امدادفراہم کی جاتی ہے۔

سال 21-2020 کے تحت محکمۂ اقلیتی بہبود کی جانب سے قرض کی فراہمی کے لئے درخواست طلب کیے گئے، ان درخواستوں کی فہرست ہر تعقلہ کے رکن اسمبلی کے دفتر کو روانہ کی جاتی ہیں اس فہرست میں سے منتخب افرادکے ناموں کو منظوری دینے کا کام ہر تعلقہ کے رکن اسمبلی کی جانب سے کیا جاتا ہے۔

ہمناآباد تعلقہ سے منتخب ناموں کی فہرست کو منظوری نہیں ملنے کے باعث اقلیتوں کو فراہم کیے جانے والی مالی امداد میں تاخیر ہورہی ہے۔ اس معاملہ میں اقلیتی بہبود کے عہدیداران کا ایک ہی جواب ہوتا ہے کہ منتخب ناموں کی فہرست ہمیں نہیں ملی ہے۔

کانگریس پارٹی میں موجود اقلیتی قائدین کا فرض بنتا ہیکہ وہ رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل کی توجہ اس مسئلہ کی جانب مبذول کروائیں اور رکن اسمبلی کو بھی چاہئیے کے وہ اس مسئلہ کی جانب اپنی خصوصی توجہ دیتے ہوئے منتخب افراد کی فہرست کو جلد از جلد منظوری دیتے ہوئے اقلیتوں کی مالی امداد فراہم کرنے کے اقدامات کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!