چٹگوپہضلع بیدر سے

منااکھیلی: 11ستمبر کو ہوگا درگاہ سید شاہ پیر پاشاہ قادری بخاری چشتی ؒ کا صندل وعرس شریف

بیدر: 9/ستمبر (اے ایس ایم) درگاہ حضرت سید شاہ پیر پاشاہ قادری بخاری چشتی ؒ فخر الدین کالونی منااکھیلی تعلقہ ہمناآباد ضلع بیدر کا 17واں سہ روزہ صندل وعرس شریف نہایت ہی عقیدت کے ساتھ زیر سرپرستی سید شاہ محمد ہدایت اللہ قادری سجادہ نشین درگاہ حضرت حیات اللہ پاشاہ قادریؒ گلبرگہ شریف منایا جائیگا۔ تفصیلات کے بموجب 3صفر مطابق 11ستمبر بروز ہفتہ بعد نماز مغرب جلوس صندل برآمد ہوکر درگاہ حضرت ممدوح ؒ پہنچیگا۔

جلوس صندل کا مریدین و معتقدین والہانہ استقبال کریں گے۔ سید شاہ سیف اللہ قادری جنیدی عالم جامعہ نظامیہ سجادہ نشین صاحب علمائے مشائخین، مریدین و معتقدین کی موجودگی میں جملہ رسومات صندل مالی کی خصوصی خدمات انجام دینگے۔ گلہائے عقیدت سلام و نیاز و تقسیم تبرکات بدست سجادہ نشین ہونگے۔ بعد نماز عشاء احاطہ درگاہ حضرت ممدوح ؒ میں 9واں جلسہ عظمت اولیاء زیرنگرانی محمد یوسف علی جمعہ دار سابق چیر مین و صدر مسجد فخرالدین،و زیر صدارت سید شاہ مخدوم قادری بخاری عرف فصیح اللہ قادری سجادہ نشین درگاہ حضرت سید فخرالدین قادری ؒ منااکھیلی انعقاد عمل میں آئیگا۔

جلسہ میں ڈاکٹر الحاج سید حسام الدین عزیر قادری صدر قاضی بیدر بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرینگے جبکہ مولانا سید ضیاء الدین نظامی خطیب عید گاہ ظہیرآباد، مولانا مفتی محمد فیاض الدین نظامی خطیب جامع مسجد بیدر بحیثیت مہمان خصوصی شرکت اور خطاب کریں گے، بعد جلسہ محفل سماع گرم ہوگی ساز پر ممتاز قوال نعتیہ، منقبتی وعرفانی کلام پیش کرینگے۔ 4صفر مطابق12ستمبر بروز اتوار بعد نماز مغرب جشن چراغاں، 5صفر مطابق13ستمبر بروز پیربعد نماز فجر ختم قرآن مجید مسجد فخرالدین قادری، پیشکشی چادر گل درگاہ حضرت ممدوح ؒ، فاتحہ، تقسیم تبرکات ہونگے۔ سید شاہ مرتضیٰ بخاری برادرسجادہ نشین و جمیع افراد خاندان نے مریدین و معتقدین سے کثیر تعداد میں شرکت کی گزارش کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!