ضلع بیدر سےہمناآباد

ہمناآباد میں 10/ستمبر کو ہوگی احتجاجی ریالی، صابیہ سیفی کے قاتلوں کو سزا دینے کا مطالبہ

ہمناآباد: 9/ستمبر(ایس آر) ہمناآباد جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدر محمد افسر میاں نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے اس بات کی اطلاع فراہم کی ہے کے ہمناآباد میں بروز جمعہ بتاریخ10ستمبر کو بعد نماز جمعہ جامع مسجد سے ایک پُر امن احتجاجی ریالی نکالی جائے گی جو شیواجی چوک، مہتاب مسجد سے ہوتے ہوئے آمبیڈکر چوک پر اختتام پذیر ہوگی اور تحصلیدار کے توسط سے ایک یاداشت روانہ کی جائے گی۔

اس ریالی کا مقصد صابیہ سیفی کی عصمت ریزی اور قتل میں ملوث ملزموں پر سخت کارروائی کا مطالبہ ہے، یاد رہے صابیہ سیفی جو دہلی پولیس میں اپنی خدمات کو انجام دیتی تھیں ان کا بے دری کے ساتھ قتل کیا گیا۔ احتجاجی ریالی کے ذریعہ جلد ازجلد انصاف دلوانا اور ان کے قاتلوں کو پھانسی کی سزا دینے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ محمد افسر میاں نے تمام اہلیان ہمناآباد سے گذارش کی ہے کہ وہ اس ریالی میں شرکت کرتے ہوئے احتجاج میں شامل ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!