نابالغ کے ساتھ اجتماعی عصمت دری! BJP ضلع صدر بھی ملزمان میں شامل
مدھیہ پردیش میں ایک ہوٹل کے کمرے میں نابالغ کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے معاملہ میں پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو ایک عورت آگرہ سے لے کر آئی تھی۔ اپنی شکایت میں متاثرہ نے 3 افراد پر الزام عائد کیا ہے۔ تینوں کو ہوٹل کی فوٹیج کی بنیاد پر ڈنڈوری سے گرفتار کیا گیا ہے۔
اس معاملہ میں بی جے پی کے ڈنڈوری ضلع کے صدر منیش نائک کو بھی ملزم بنایا گیا ہے اور حزب اختلاف کی طرف سے پارٹی کو نشانہ بنائے جانے پر منیش نائک کو پارٹی سے برخاست کر دیا گیا ہے۔