نرنہ میں صندل اور چراغاں کااہتمام
بیدر: 7ستمبر (وائی آر) چٹگوپہ تعلقہ کے نرنہ میں حضرت بڈن شاہ ولی رحمتہ اللہ علیہ کا کل شام صندل کیا گیا۔ اورآج چراغاں کا اہتمام دیکھنے کوملا۔ اس موقع پر درگاہ شریف کے ذمہ دار محمد سلطان لشکری نائب صدر اور محمد مصطفی جمعدار، لکشمن ساتھنور رکن گرام پنچایت نرنا، سنجو رکن گرام پنچایت نرنا،ستیش تیلمنی رکن گرام پنچایت، منجو پٹگونڈ رکن گرام پنچایت، شیوکمار، شہاب الدین کملاپور، رزاق شاہ، اسماعیل شاہ، محمد قبول، محمد رشید جمعداراور دوسرے گاوں کے نوجوانوں نے شرکت کی۔
فاتحہ پڑھی اور درگاہ شریف پر چادر چڑھائی گئی۔ جناب عبدالقد یرلشکری کی اطلاع کے بموجب درگاہ کے ذمہ داروں کی جانب سے تمام لوگوں کے لے طعام کا انتظام کیا گیا تھا۔ جس میں نرنہ کے نوجوان محمد علاالدین، محمد مظہر، اسماعیل کنجی، محمد خواجہ، محمد حسین اورمحمد اعجاز جمعداروغیرہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ کوویڈ کے چلتے جلوس وغیرہ نہیں نکالا گیا۔