بھالکیضلع بیدر سے

بھالکی: سرکاری اردو اسکول ینکور میں طلبہ کی آمد پر اساتذہ نے کیا استقبال

بیدر: 6/ستمبر(وائی آر) سرکاری اردوہائیرپرائمری اسکول ینکور تعلقہ بھالکی میں آج 6/ستمبر کو ایک سال بعد اسکول کھل گئے۔ آج اسکول کاپہلا دن تھا۔ اسلئے طلبہ وطالبات کی اسکول آمد پر ان پر گلاب کی پتیاں برساکر ان کااستقبال اساتذہ کرام نے کیا جبکہ طلبہ میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔ اسکول ذرائع کے بموجب اسکول کے کھلنے سے طلبہ میں مسرت کا ماحول ہے۔

میرمعلمہ ناظرہ بیگم نے کہاکہ آج سے اسکول کھل گئے ہیں جس کی بدولت طلبہ اور اساتذہ دونوں میں خوشی کاماحول ہے۔ ویسے آن لائن کلاسیس چل رہی تھیں مگر آف لائن کلاسیس کا اپنا فائدہ ہوتاہے جس کاتقاضہ اولیائے طلبہ بھی حکومت سے کررہے تھے۔

محترمہ نے بتایاکہ آئندہ تین دن تک طلبہ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اورکوویڈ۔19سے بچاؤ کے لئے عمدہ جانکاری دینے کاکام سرانجام دیا جائے گا۔ ینکورکے اس سرکاری اردو اسکول کو گرام پنچایت کی جانب سے پوری طرح سینی ٹائز کیاگیاتھا۔ جس کاشکریہ اداکرتے ہوئے میرمعلمہ نے کہاکہ آج سے ہم سب اساتذہ کااصلی کام شروع ہوتاہے۔ ہمیں تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ طلبہ کی صحت کا بھی خصوصی خیال رکھنا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!