بیدر: مولانا پی ایم مزمل کے ہاتھوں 31/اگست کو ہوگا مدرسہ عبد اللہ بن عباس ؓ کا افتتاح
بیدر۔:30/اگست (اے این) افسر علی نعیمی ندوی مہتمم مدرسہ عبداللہ بن عباس کے پریس نوٹ کے مطابق تعلیم بالغان کے لیے مدرسہ عبد اللہ بن عباس ؓ کا افتتاح مولانا پی ایم مزمل والا جاہی رشادی نقشبندی خطیب مسجد عمر فاروق بنگلور کے ہاتھوں بروز منگل 31اگست 2021ء روبرو گورنمنٹ اسکول، مستعد پورہ عمل میں آئے گا۔ جلسہ کا آغاز صبح 11بجے تلاوت کلام اللہ سے ہوگا۔ اس موقع پر حضرت پی ایم مزمل صاحب کا پُر اثر خطاب ہوگا، 2بجے دوپہر دعا کے بعد جلسہ کا اختتام ہوگا۔ شہریان بیدر سے کثیر تعداد میں شرکت کی گزارش کی جاتی ہے۔