تازہ خبریں

کابل پر حملہ کرسکتا ہے ISIS، امریکیوں کو ائیرپورٹ سے دور رہنے کی وارننگ

افغانستان میں طالبان قابض ہو چکا ہے اور گزشتہ ایک ہفتے میں ملک انتہائی تذبذب و کشیدگی والے حالات سے گزر رہا ہے۔ اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ افغانستان میں امریکیوں کو اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) دہشت گرد گروپ سے خطرہ لاحق ہے اور اس وجہ سے انھیں کابل ہوائی اڈے سے دور رہنے کی تنبیہ کی جار ہی ہے۔ دی نیو یارک پوسٹ نے بتایا ہے کہ کابل میں امریکی سفارتخانہ نے جمعرات کی صبح ایک الرٹ بھیجا جس میں امریکی شہریوں کو ’گیٹ کے باہر سیکورٹی خطرات کے سبب‘ ہوائی اڈے کا سفر نہیں کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

سینئر امریکی افسران نے میڈیا کو بتایا کہ تنبیہ آئی ایس اور ممکنہ گاڑی بموں سے جڑے خصوصی خطرات سے متعلق تھی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’کابل ہوائی اڈے کے گیٹ کے باہر سیکورٹی خطرات کے سبب ہم امریکی شہریوں کو ہوائی اڈے کے سفر سے بچنے اور اس وقت ہوائی اڈے کے دروازوں سے بچنے کی صلاح دے رہے ہیں، جب تک کہ ایسا کرنے کے لیے امریکی حکومت کے نمائندے سے نجی احکامات نہیں ملتے۔‘‘

بیان کے مطابق امریکی شہری جو اے بی گیٹ، ایسٹ گیٹ یا نارتھ گیٹ پر ہیں، انھیں اب فوراً چھوڑ دینا چاہیے۔ ایک امریکی افسر نے بدھ کو سی این این کو بتایا کہ واشنگٹن کو آئی ایس آئی ایس کے ذریعہ افغانوں کی بھیڑ کے خلاف کئی ممکنہ حملوں سے متعلق خفیہ جانکاری ملی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!