ریاستوں سےکرناٹک

’’ایک ملاقات: ڈاکٹر انجم شکیل احمد کے ساتھ‘‘ بزمِ امیدِ فردا کا آن لائن پروگرام

بنگلورو: 26/اگست(پی آر) ہندوستان اور بالخصوص کرناٹک سے کئی معتبر و معروف ادبی اشخاص بیرون ممالک میں برسرِروزگار ہوتے ہوئے اپنی ادبی تشنگی لیے کئی ادبی اداروں سے منسلک ہو کر ہندوستان کی نمائندگی عرب و دیگر ممالک میں بڑی ہی خوشندی کے ساتھ نبھا رہے ہیں جن میں ایک بہت ہی محترم و معروف نام جناب ڈاکٹرانجم شکیل احمد ہے جن کا تعلق شہر بیدر سے ہے اور  آپ بیک وقت شاعر و ادیب ہیں۔

بزمِ امیدِ فردا کے زیرِ اہتمام ’’ایک ملاقات ڈاکٹر انجم شکیل احمد کے ساتھ‘‘ کا انعقاد بر وز اہفتہ 28  اگست شام ٹھیک 8:30 بجے  (ہندوستانی وقت کے مطابق) سے آن لائن فیس لنک www.facebook.com/smirfanulla   پر  لائیو نشر ہوگا۔  اس ملاقاتی نشست کی نظامت محترمہ صبا انجم عاشی صاحبہ فرمائیں گی۔ سید عرفان اللہ، سرپرست و بانی، بزمِ امیدِ فردا نے تمام ادب نواز خواتین و حضرات سے بروقت آن لائن جڑنے کی پر خلوص گذارش کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!