راج شیکھر پاٹل MLA کے خلاف سومناتھ پاٹل کا بیان عوام مخالف: محمد افسر میاں
صدر بلاک کانگریس کمیٹی محمد افسر میاں کا بیان
ہمناآباد: 20/جنوری (ایس آر) ہمناآباد کے رکن اسمبلی راج شیکھرپاٹل کے خلاف بی جے پی کے قائد سومناتھ پاٹل کا بیان عوام مخالف بیان ہے۔ یہ بات ہمناآباد بلاک کانگریس کمیٹی کے صدر محمد افسر میاں نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مزید کہا کے رکن اسمبلی کی صدرات میں 17/جنوری کو کے ڈی پی کی میٹنگ رکھی گئی تھی اس میٹنگ میں ہمناآباد اور بسواکلیان تعلقہ کے تمام سرکاری عہدیداران موجود تھے اس میٹنگ رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل نے محکمۂ پولیس کے عہدیداروں کو غیر سماجی عناصر کے خلاف کاروائی کرنے کی ہدایت دی۔ عہدیداران کو ہدایت جاری کرنا رکن اسمبلی کا قانونی حق ہے ۔اسی حق کے تحت انہوں نے ہدایت دی تو اس میں غلط کیا ہے؟
رکن اسمبلی کی عہدیداران کو دی ہوئی ہدایت کا غلط مطلب نکال کرسومناتھ پاٹل نے صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔