ویکسین کیلئے اب واٹس ایپ سے بھی کیا جاسکتا ہے رجسٹریشن: مرکزی وزیر صحت
نئی دہلی: مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویا نے ٹوئٹ کر کے اطلاع دی ہے کہ اب ویکسین لگوانے کے لئے واٹس ایپ کے ذریعے بھی رجسٹریشن کرایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’کورونا ویکسین کے سلاٹس اب واٹس ایپ سے بھی بک کرائے جا سکتے ہیں۔ سلاٹس بک کرانے کے لئے MyGovIndia کی کورونا واٹس ایپ پر کورونا ہیلپ ڈیسک wa.me/919013151515 ‘ پر ’Book Slot لکھ کر بھیجیں۔‘‘