ریاستوں سےمہاراشٹرا

ممبئی: امام باڑا میونسپل سیکنڈری اسکول میں گشتی میگزین لائبریری کا آغاز

ممبئی: 20/اگست (پی آر) محمد اسلم سر کی اطلاع کے بموجب امام باڑا میونسپل سیکنڈری اسکول کے سنجے نگر میں نئی شروع ہوئی برانچ میں گشتی میگزین لائبریری کا آغاز ہوا۔ نہم جماعت کی پانچوں کلاسز میں 6-6 رسالے کلاسز کے طلبہ کو فراہم کیے گئے۔ ان کلاسز کے دیگر طلبہ ان طلبہ سے میگزین حاصل کر کے مطالعہ کرنے کے بعد واپس کریگے۔

اس گشتی لائبریری کا مقصد طلبہ میں مطالعہ کا شوق میں اضافہ کرنا اور کمزور طلبہ کو کہانیوں کی کتابوں کے زریعے پڑھائی کی جانب راغب کرنا ہے۔ گشتی لائبریری کے علاوہ کتابی مقابلے کے انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

اس مقابلہ میں اول انعام شبینہ بانو اور دوم انعام انصاری عالمین نے حاصل کیے۔ دونوں ہی طلبہ کو نقد رقم کیساتھ قرآن مجید کا ترجمہ ، کتابیں اور سند دی گئی۔ اس مقابلے کے لیے انصاری عبید رحمن سر، نکہت مومن، یاسر عبداللہ اور محمد اسلم سر نے کوشش کی تھی۔ آج کے دونوں پروگرام میں امام باڑا اسکول کے سابق طلبہ بھی شریک تھے۔

یہ کتابی مقابلہ کا انعقاد گرلز اسلامک آرگنائزیشن (GIO)، اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا(SIO)اور آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرز ایسوسی ایشن(AIITA) نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ اور بتایا گیا کہ ان شاء اللہ مستقبل بھی ایسے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔ اس موقع پر نادرہ ٹیچر، نکہت مومن اور محمد اسلم سر موجود تھے

One thought on “ممبئی: امام باڑا میونسپل سیکنڈری اسکول میں گشتی میگزین لائبریری کا آغاز

  • Aalamin

    Behtreen. Kitabo se aaj bachho ko jodne ki achhi koshish hai.

    Reply

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!