بگدل: گرام پنچایت انتخاب میں کامیابی پر رائے دہندوں سے اظہارِ تشکر
بیدر: یکم جنوری (اے ایس ایم) گرام پنچایت بگدل بلاک نمبر 2جنرل سے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار جناب محمد عبدا لطیف نے 289ووٹ حاصل کرتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کی۔روجمہ نے 209ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی اسی طرح سرسوتی نے 299ووٹ حاصل کرتے ہوئے بھاری اکثریت سے منتخب قرار دی گئیں۔
نو منتخب رکن گرام پنچایت جناب محمد عبدالطیف نے اپنی کامیابی پر تمام رائے دہندگان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح آپ نے مجھ کو بغیر کسی تشہیر کے میرے حق میں ووٹ کا استعمال کرکے مجھکو خدمت کا موقع دیا ہے میں اپنے حلقہ کی عوام کے درمیان رہیکرعوامی مسائل اور حلقہ کی طرقی کے لئے ہمیشہ مصروف خدمت رہونگا۔
ڈاکٹر الحاج خلیفہ شاہ محمد ادریس احمد قادری صاحب بگدلی سجادہ نشین درگاہ آستانہ قادریہ بگدل، محمد منصور سوداگر، محمد طاہر مسکان موبائل، ڈاکٹر محمد اسمائل قادری بگدلی، محمد سراج سوداگر اور دیگر نے بگدل گرام پنچایت انتخابات میں کامیاب ہونے والے تمام امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنی نیک تمنائیں وابسطہ کیں۔