ہمناآباد میں 14/فروری کو ہوگا خون کا عطیہ کیمپ
ہمناآباد: 12/فروری(ایس آر) جمعیت علماء ہند شاخ ہمناآباد کے سرپرست اعلی الحاج حافظ فیاض قاسمیؔ کی اطلاع کے مطابق ہمناآباد میں 14فروری بروزپیر کو صبح 11 تا 5 بجے شام ہمناآباد کے سرکاری اسپتال میں خون کا عطیہ کیمپ رکھا گیا ہے۔ کسی بھی انسان کی زندگی میں کسی بھی وقت خون کی ضرورت درپیش آسکتی ہے اور خون ایک ایسی چیز ہے جو کسی بھی کارخانہ میں تیار نہیں ہو سکتا ہے یہ صرف انسانی جسم میں ہی تیار ہوتا ہے۔ عطیہ کردہ خون کسی ضرورت مند انسان کی جان بچانے میں معاون ثابت ہورہا ہے،اللہ تعالی اپنے مقدس کلام پاک قرآن شریف میں فرماتا ہیکہ جس نے کسی انسان کی جان بچائی گویا ایسا ہے کے اس نے ساری انسانیت کی جان بچائی تو ہم کو چاہئیے کے ہم اپنے خون کا عطیہ دیتے ہوئے کسی کی جان بچانے کا سبب بنیں۔
جدیددور کی سائنسی تحقیق میں بھی یہ بات سچ ثابت ہوئی ہیکہ خون کا عطیہ دینے سے انسان کی صحت بہتر رہتی ہے اور کوئی جان لیوا بیماری ہونے کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں خون کا عطیہ دینے میں دنیا اور آخرت کی بھلائی ہے۔ الحا ج حافظ فیاض قاسمیؔ نے ہمناآباد اور اطراف کے تمام دیہاتوں کے نوجوانوں سے اپیل کی ہیکہ وہ اس کیمپ میں حصہ لیں اور کسی کی جان بچا نے کا سبب بنیں۔