ریاستوں سےکرناٹک

کرناٹک کے وزیراعلیٰ بسوراج بومائی سرحدی اضلاع کا دورہ کریں گے

بنگلورو: 9/اگست- کرناٹک کے وزیراعلیٰ بسوراج بومائی نے کہا کہ انہوں نے ریاست کے تمام سرحدی اضلاع کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں کوویڈ 19 کے زیادہ کیسز ہیں اور آنے والے دنوں میں وہاں کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ 

انہوں نے کہا، “میں آج میسورو ضلع کا دورہ کروں گا۔ جہاں پر کوویڈ کی صورتحال پر حکام کے ساتھ بات چیت ہوگی۔ اسی طرح میں نے تمام سرحدی اضلاع کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جہاں زیادہ کوویڈ کیسز ہیں۔” 

اپنے میسورو کے دورے سے قبل یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بومائی نے کہا کہ وہ چموندیشوری مندر اور علاقے کی ایک ممتاز لنگایت مدرسہ ستور مٹھ کا بھی دورہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!