ٹاپ اسٹوریجرائم و حادثات

چارجنگ میں لگے بلوٹوتھ ہیڈ فون کو استعمال کرنے پر دھماکہ، نوجوان کی موت

سدھی ونائک اسپتال کے ڈاکٹر ایل این رونڈلا نے کہا کہ نوجوان کو بیہوشی کی حالت مین لایا گیا تھا۔ اسپتال میں علاج کے دوران اس کی موت واقع ہو گئی۔

جے پور: راجستھان کے جے پور ضلع میں چارجنگ کے دوران بلیو ٹوتھ ہیڈ فون کو استعمال کرنے کے وقت دھماکہ ہو جانے کی وجہ سے نوجوان کی موت ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ بھاشا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے ہفتہ کے روز بتایا کہ حادثہ کا شکار 28 سالہ نوجوان مقابلہ کے امتحان کی تیاری کر رہا تھا۔ یہ حادثہ چوموں قصبہ کے ادے پوریہ گاؤں میں پیش آیا۔

جس وقت حادثہ رونما ہوا اس وقت راکیش کمار ناگر نامی نوجوان بلو ٹوتھ ہیڈ فون لگاکر گھر میں پڑھنے کے لئے بیٹھا تھا اور اس نے بلو ٹوتھ کو چارج کرنے والے پلگ سے بھی جوڑا ہوا تھا۔ گووند گڑھ پولیس کے مطابق اچانک ہیڈ فون میں دھماکہ ہوا اور نوجوان بے ہوش ہو گیا۔ اسے نجی اسپتال میں لے جایا گیا، جہاں دوران علاج اس نے دم توڑ دیا۔

سدھی ونائک اسپتال کے ڈاکٹر ایل این رونڈلا نے کہا کہ نوجوان کو بیہوشی کی حالت مین لایا گیا تھا۔ اسپتال میں علاج کے دوران اس کی موت واقع ہو گئی۔ ڈاکٹر کے مطابق نوجوان کی موت ممکنہ طور پر حرکت قلب کے بند ہو جانے کے سبب ہوئی ہے۔ ڈاکٹر کے مطابق راکیش کی اس سال فروری میں ہی شادی ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!