خبریںقومی

ارشاد شیخ کے قاتلوں کے خلاف گجرات حکومت سخت قانونی کارروائی کرے: ایس ڈی پی آئی

نئی دہلی: 7/اگسٹ (پی آر) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI)کے قومی جنرل سکریٹری محمدشفیع نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں گزشتہ دنوں گجرات شہر کے سورت میں ارشاد شیخ کی حراستی موت پر گہرے صدمے اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔ محمد شفیع نے مزید کہا ہے کہ فرضی انکاؤنٹریا حراست میں ماورائے عدالت قتل میں اضافہ تشویشناک اور خوفناک ہے اور ایسے واقعات بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستوں میں معمول بن گیا ہے۔

ارشاد شیخ کو گجرات پولیس ایکٹ 122کے تحت مبینہ طور ر مشکوک انداز میں گھومنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کی موت کا چوک بازار پولیس کا یہ ورژن ہے کہ شیخ کو فٹس آیا تھا اور وہ لاک اپ میں گرگیا اور اس پر سر پر چوٹ آئی تھی۔ لیکن اس کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ شیخ کو پولیس نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی ہے۔

ایس ڈی پی آئی قومی جنرل سکریٹری محمد شفیع نے اس بات کی طر ف خصوصی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں مسلمانوں اور دلتوں کی زندگیاں انتظامیہ کی طرف سے شدید خطر ے کا سامنا کررہی ہیں اورپولیس فورس کو کسی کو بھی انکاؤنٹر یا حراست میں مارنے کیلئے کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے۔ ان کو حکومت کی طرف سے اس جرم کا ارتکاب کرنے کی اجازت حاصل ہے اور یہ ریاستی دہشت گردی ہے۔

محمدشفیع نے اختتام میں کہا ہے کہ اگر ریاستی حکومت ارشا د شیخ کے قاتلوں کے خلاف سخت اور مثالی کارروائی شروع نہیں کررہی ہے تو مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے عدلیہ کو مداخلت کرنے کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!