کرناٹک میں کوویڈ 19 کی نئی گائیڈلائینس جاری
بنگلورو: 6/اگست- کرناٹک نے جمعہ کو ریاست میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے نئی ہدایات جاری کیں۔ ریاستی حکام نے پڑوسی 2 ریاستوں میں اضافے کی روشنی میں کیرالہ اور مہاراشٹر کی سرحد سے متصل اضلاع میں پابندی نافذ کردی ہے۔ رات کے کرفیو پر نظرثانی کرکے رات کے کرفیو کے وقت میں رات 10کے بجائے 9 بجے سے صبح 5 بجے تک کردیا گیا ہے۔
رات کے کرفیو کے علاوہ ، مہاراشٹر اور کیرالا سے متصل اضلاع میں ویک اینڈ کرفیو نافذ کیا جائے گا۔ کرناٹک کے اضلاع میں شمال میں بیلگاوی، بیدر، وجئے پورہ اور کلبرگی اور جنوب میں دکشنا کنڑا، کوڈاگو ، میسورو اور چمراج نگر شامل ہیں۔ پابندیاں جمعہ 9 بجے سے پیر 5 بجے صبح تک ہوں گی-
سماجی اور ثقافتی سمیت تمام اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔
شادی میں 100 سے زیادہ لوگ نہیں ہوں گے اور کوویڈ 19 پروٹوکول پر سختی سے عمل کیا جائیگا۔ آخری رسومات میں صرف 20 افراد کو جمع ہونے کی اجازت ہوگی۔
مذہبی مقامات جیسے مندر، مساجد اور گرجا گھروں کو کھولنے کی اجازت ہے اور ان سے متعلقہ سرگرمیاں چل سکتی ہیں لیکن کسی تہوار ، جلوس کی اجازت نہیں ہے۔
ریاست بھر میں رات کا کرفیو اب رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک نافذ ہے۔ اس سے قبل رات میں نقل و حرکت پر پابندی رات 10 بجے شروع ہوتی تھی۔
مذہبی مقامات جیسے مندر ، مساجد اور گرجا گھروں کو کھولنے کی اجازت ہے اور ان سے متعلقہ سرگرمیاں چل سکتی ہیں لیکن کسی تہوار ، جلوس کی اجازت نہیں ہے۔
ہفتے کے آخر میں کرفیو کے دوران ، ضروری خدمات کام جاری رہیں گی۔ لوگ ویکسین کے لیے باہر نکل سکتے ہیں۔
مذکورہ اضلاع میں کرفیو کے اوقات میں کرانہ ، پھلوں اور سبزیوں کی دکانیں، شراب کی دکانیں صبح 5 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلی رہ سکتی ہیں۔