ٹاپ اسٹوری

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے گھر پر NCB کا چھاپہ!

ڈرگس کیس کو لے کر ایک بار پھر بالی ووڈ سرخیوں میں ہے۔ آرین خان کے پکڑے جانے کے بعد سے ہی این سی بی کی کئی مقامات پر چھاپہ ماری جاری ہے، اس سلسلہ میں ایک نیا نام شاہ رخ خان کا بھی جڑ گیا ہے۔

ممبئی کروز ڈرگس معاملے میں شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو ابھی جیل سے نجات بھی نہیں ملی ہے، اور این سی بی نے آگے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ اسی ضمن میں آج این سی بی کی ٹیم نے کنگ خان یعنی شاہ رخ خان کے گھر (منت) پر چھاپہ ماری کی۔ حالانکہ کچھ دیر بعد وہاں سے ٹیم واپس لوٹ گئی، لیکن اس دوران این سی بی کے کئی افسران کی منت میں موجودگی دیکھنے کو ملی۔ این سی بی نے کہا کہ ان کی ٹیم وہاں کچھ دستاویزات حاصل کرنے گئی تھی۔

وہیں دوسری طرف این سی بی نے بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے کے گھر پر بھی سَرچ آپریشن کیا۔ اس تعلق سے ابھی زیادہ جانکاری سامنے نہیں آئی ہے، لیکن بتایا جا رہا ہے کہ یہ چھاپہ ماری آرین خان کے کیس سے جڑی ہوسکتی ہے۔ اننیا کو این سی بی نے سمن جاری کر جمعرات کی دوپہر 2 بجے پوچھ تاچھ کے لیے بلایا ہے۔

واضح رہے کہ آج شاہ رخ خان اپنے بیٹے آرین خان سے ملنے آرتھر روڈ جیل گئے تھے۔ دونوں کی بات ایک شیشے کی دیوار کے سامنے بیٹھ کر انٹرکام سے ہوئی۔ اس دوران آرین رو رہے تھے۔ یہ ملاقات صرف 15 منٹ کے لیے ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!