کسان ملک کی روح ہیں، کسانوں کی آواز اُٹھانا ہم سب کا فرض: پرینکا گاندھی
نئی دہلی: جنتر منتر پر کسانوں کی حمایت میں اپوزیشن پارٹی لیڈران کے مظاہرے پر کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ’’اَنّ داتا (کسان) ہمارے ملک کی روح ہیں۔ پارلیمنٹ میں بیٹھے لوگ انہی اَن داتاؤں کی وجہ سے آج پارلیمنٹ میں ہیں۔ پارلیمنٹ سے سڑک تک اَن داتاؤں کی آواز اٹھانا ہم سب کا فرض ہے۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ ’’ہم کسانوں کے ساتھ ہیں۔ سیاہ قانون رَد کرو۔‘‘