ضلع اور تعلقہ پنچایت انتخابات میں ہرکسی کو ٹکٹ دینا مشکل ہے: BJP قائد ڈاکٹر شیلندربیلداڑے
بیدر:31/جولائی (وائی آر) بی جے پی قائد ڈاکٹر شیلندر بیلداڑے چیرمین کرناٹکا اسٹیٹ انڈسٹریل اینڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ (KSIIDC) نے آج بیدر اسمبلی حلقہ جنوب کے بیمل کھیڑا میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ضلع پنچایت انتخابات اور تعلقہ پنچایت انتخابات میں ہر کسی کوٹکٹ نہیں دیاجاسکتا۔ ٹکٹ طلب کرنے والوں کی قطار ہے۔ بہت ہی سوچ وچار اور میٹنگس کے بعد ٹکٹ فائنل کرنا ضروری ہوتاہے۔ آنے والے ضلع اور تعلقہ پنچایت انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمندوں کوبہت ہی سوچ سمجھ کر ٹکٹ دیا جائے گا۔ ڈاکٹر شیلندر بیلداڑے آج بیمل کھیڑا میں بی جے پی کی کاریہ کارنی سمیتی اجلاس میں شرکت کے لئے تشریف لائے تھے۔
اس موقع پر بیدربی جے پی کے ضلع صدر جناب شیوانند منٹھال کر نے کہاکہ ڈاکٹر بیلداڑے نے دوایمبولنس کا انتظام کیاہے۔ جس کے ذریعہ عوام کی مفت خدمت کی جائے گی۔ اس تعاون پر اس علاقہ کی عوام ان کی شکرگذار ہے۔ کوویڈکی دوسری لہر میں بھی ڈاکٹر شیلندربیلداڑے نے عوامی مدد کااچھاکام انجام دیا تھا۔ مذکورہ پروگرام میں ڈاکٹر شیلندر بیلداڑے، شیوانند منٹھال کر صدر ضلع بی جے پی بیدر، راج ریڈی شاہ بادے صدر بیدر جنوب بی جے پی، راجکمار پنچل، سیدعابد علی حوالدار، شیخ چاند، روی سوامی، مانکپا قاسم پور، وجے کمارنرنہ وغیرہ موجودتھے۔