ضلع بیدر سےہمناآباد

ہمناآباد APMC کے صدر بھدریش پاٹل کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام

ہمناآباد: 31/جولائی (ایس آر) ہمناآباد اے پی ایم سی کے صدر بھدریش پاٹل کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھی جو کے ناکام ہو گئی یا یوں کہیں کے مذکورہ تحریک ایک فلاپ شو ثابت ہو گئی۔

تفصیلات کے بموجب ہمناآباد اے پی ایم سی میں بارہ حلقہ ہیں جن میں 11 کسانوں کے اور ایک ٹریڈرس کا ہے۔ ان 12 حلقوں میں کانگریس پارٹی کے 8، بی جے پی کے 3 اور جنتادل ایس کا 1 تائیدی اُمیدوار منتخب ہوئے تھے،مزید 4 اراکین کو حکومت کی جانب سے نامزد کیا گیا ہے جملہ 16 اراکین میں کانگریس پارٹی کے تائیدی اُمیدواروں کی اکثریت کی بنا پر بھدریش پاٹل کو صدر منتخب کیا گیا۔

ہمناآباد میں پچھلے دنوں ایک بہت بڑی سیاسی تبدلی ہوگئی وہ یہ کے بھدریش پاٹل اپنے والد کے ہمراہ بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی جس کی بناء پر ان کے خلاف تحریک عدم پیش کی گئی، ہمناآباد تحصلیدار کی نگرانی میں اے پی ایم سی کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں صرف 7 اراکین نے شرکت جبکہ 9 آراکین غیر حاضر رہے، نائب صدر کا مشیٹی جنہوں نے عدم اعتماد کی تحریک شروع کی تھی وہ بھی اس اجلاس سے غیر حاضر رہے۔

تحریک عدم اعتماد کے وقت منعقد کردہ اجلاس میں کم ازکم 12 اراکین کی شرکت لازمی ہے، اراکین کی کم تعداد کی بنیاد پر تحصلیدار نے اس اجلاس کو ملتوی کردیا۔ اب اگر دوبارہ تحریک عدم اعتماد پیش کرنا ہوگا تو 6 ماہ کا وقت بیت جانا لازمی ہے۔ 6 ماہ سے قبل کوئی تحریک نہیں پیش کی جاسکتی، 6ماہ بیت جانے کے بعد اے پی ایم سے کی معیاد مکمل ہو رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!