ہمناآباد BJP قائد سدھو پاٹل نے نو منتخب وزیراعلی بسواراج بومئی کو پیش کی تہنیت
ہمناآباد: 29/جولائی (ایس آر) بھارتیہ جنتا پارٹی کے ہمناآباد کے قائد و یوتھ لیڈر ڈاکٹر سدھو پاٹل نے نو منتخب وزیراعلی بسواراج بومئی کی حلف برداری کے بعد ان کی رہائش گاہ پہنچ کر وزیرا علی منتخب ہونے پر انہیں دلی مبارک باد کے ساتھ گُلپوشی وشالپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔