تلنگانہ چیف منسٹر KCR کی سالگرہ پر TRS لگائے گی 1 کروڑ پودے
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی 17 فروری کو سالگرہ کے موقع پر سماج کو بہتر پیام دینے کا حکمران جماعت ٹی آرایس نے فیصلہ کیا ہے۔پارٹی کے رکن راجیہ سبھا جے سنتوش کمار جنہوں نے گرین انڈیا چیلنج کی شروعات کی تھی،نے اُس دن ایک گھنٹہ میں ایک کروڑ پودے لگانے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ اس پروگرام کے حصہ کے طورپر اداکار مہیش بابو نے اپنے بیٹے اور بیٹی کے ساتھ اپنے مکان میں پودے لگائے۔ اس طرح انہوں نے اس پروگرام کی حمایت کی۔ انہوں نے لگائے گئے پودوں کی ویڈیو اپنے ٹوئیٹر ہینڈل پر پوسٹ کی۔ انہوں نے ساتھ ہی اپنے مداحوں سے خواہش کی کہ وہ بھی وزیراعلی کی سالگرہ کے موقع پر پودے لگائیں۔