ریاستوں سےمہاراشٹرا

انجمن اُردو ہائی اسکول ويرار دہم جماعت کے صد فیصد نتائج، طلبہ کی شاندار کامیابی پر مبارکباد

ويرار: 17/جولائی (پی آر) انجمن اُردو ہائی اسکول ویرار کا دہم جماعت کا نتیجہ%100رہا، تمام طلبہ نے کامیابی حاصل کی۔ جس میں 10طلباء نے ڈسٹنکشن، 20طلباء نے فرسٹ کلاس اور 16طلباء نے سکنڈ کلاس میں کامیابی حاصل کی ہیں۔

اسکول کی طالبہ فاطمہ بی زینب خلیل شیخ نے %97.20 سے نمایاں کامیابی حاصل کر تے ہوئے آج تک کے تمام ریکارڈس کو بریک کرتے ہوئے اسکول کا ایک نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے خود اپنا اور ساتھ ہی اسکول، اساتذہ اور اپنے والدین کا نام روشن کیا ہے۔ ساتھ ہی سفینہ رفیق شیخ نے,%89.20 حاصل کر دوسرے نمبر پر نمایاں کامیابی حاصل کی ہے اور حیا ناز اشفاق خان نے 87.80%حاصل کر تیسرے نمبر پر نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔

خاص بات پچھلے سال اکثر اسکولوں میں نہم جماعت کے امتحانات نہیں ہوئے تھے جبکہ انجمن اسکول ويرار میں لاک ڈاؤن اور کووڈ ۱۹ کی مہا ماری سے قبل نہم جماعت کے امتحان لیے گئے اور امسال بھی اسکول شروع ہونے کے بعد preliminary امتحان آف لائن موڈ میں لیا گیا تھا۔ بہترین کامیابی حاصل کرنے والی ان بچیوں اور انکے والدین کو اسکول کی جانب سےدلی مبارکباد پیش کی جاتی ہیں۔اور اسکول کا نتیجہ %100آیا اسلئے اسکول کے اساتذہ کو بھی مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!