چٹگوپہ میں جمیعت العلماء کی جانب سے17جولائی کو ہوگا بلڈ ڈونیشن کیمپ
بیدر: 16/جولائی (اے ایس ایم) جمیعت العلماء تعلقہ چٹگوپہ کی جانب سے آج 17جولائی بروز ہفتہ صبح10 بجے سے 3 بجے تک سرکاری دواخانہ چٹگوپہ میں (خون کا عطیہ کیمپ)بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد کیا گیا ہے۔ اس موقع پر مولانا محمد توفیق حسین قاسمی صدر جمیعت العلماء چٹگوپہ نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ اس بلڈ ڈونیشن کیمپ میں حصہ لیکر کسی کی جان بچانے کا سبب بنتے ہوئے اللہ و رسول ﷺ کی خوشنودی حاصل کریں۔