ریاستوں سےمہاراشٹرا

آرایس ایس نظریات والے لوگ پارٹی چھوڑ دیں تو ہی بہتر ہوگا: نسیم خان

ممبئی: کانگریس پارٹی کے کچھ لوگ اپنے مفاد کے لئے دوسری پارٹیوں میں جارہے ہیں۔ اس بارے میں راہل گاندھی کا موقف انتہائی درست ہے کہ جتنے بھی ڈرپوک لوگ ہیں وہ پارٹی چھوڑ دیں اور بے خوفی و دل جمعی کے ساتھ کام کرنے والے لوگوں کو موقع دیا جائے۔ یہ اس موقف کی بھرپورحمایت کرتے ہیں۔ یہ باتیں آج یہاں سابق وزیر ومہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے کارگزارصدر نسیم خان نے کہی ہیں۔

نسیم خان کا کہنا ہے کہ کانگریس پارٹی ملک کا سب سے قدیم وتجربہ کار پارٹی ہے۔ کانگریس کے نظریات کی ہی بنیاد پر ملک ترقی کرسکتا ہے۔ تمام طبقات، ذات برادری اور مذہب کے لوگوں کو کانگریس میں عزت اورموقع دونوں دیا جاتا ہے۔ راہل گاندھی کی لڑائی فاشسٹ نظریات کے حاملین سے ہے اور اس لڑائی میں ہم تمام کو راہل گاندھی کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے رہنا چاہئے۔

نسیم خان نے کہا جو لوگ آر ایس ایس کے نظریات، ڈرپوک وپیچھے ہٹ جانے والے ہیں، ایسے لوگ راہل گاندھی وکانگریس کی لڑائی نہیں لڑسکتے۔ اس لئے راہل گاندھی نے جو موقف اختیار کیا ہے وہ انتہا ئی درست اور مناسب ہے۔ کانگریس کی نظریات کے ساتھ جن کی وابستگی ہے، ایسے تمام لوگوں کو ایک ساتھ آکر کانگریس پارٹی، محترمہ سونیا گاندھی وراہل گاندھی کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ کھڑے رہنا چاہئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!