بیدرضلع بیدر سے

بگدل میں 12ویں جماعت کے طلباء کیلئے کرئیر گائیڈنس پروگرام کا انعقاد

بیدر: 14/جولائی (پی آر) ایس آئی او بگدل کی جانب سے 12ویں جماعت کے طلباء کیلئے کرئیر گائیڈنس پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس پروگرام میں محمد آصف علی (کریئر کونسلر) نے PPT کے ذریعے بتایا کہ میڈیکل اور انجینئر نگ کے علاوہ سیول سرویسیس، ہسٹری، ایجوکیشن و دیگر میدانوں میں بھی بہترین کیرئیر بنانے کے بہت سارے مواقع ہیں۔ بارہویں جماعت کامیاب ہونے کے بعد بہت سارے ایسے کورسیس ہیں، جن کی ہمارے معاشرے کو اشد ضرورت ہے اور ان کا ہم انتخاب کرسکتے ہیں، لیکن ہمارے معاشرے میں والدین، رشتہ داروں، اور دوستوں کی مرضی سے ہم کورسیس کا انتخاب کرتے ہیں۔ جبکہ ہر طالب علم کو اپنی صلاحیتوں اور دلچسپی کو نظر میں رکھ کر کرئیر کا انتخاب کرنا چاہیے، ایسا نہ کرنے کی وجہ سے اکثر طلبہ درمیان میں ہی پڑھائی چھوڑ دیتے ہیں اور ہمارے معاشرے میں پڑھے لکھے تعلیم یافتہ لوگ بے روزگاری کا شکار ہیں اور یہ تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہو تا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف صحیح کورس کا انتخاب نہ کرنے کی وجہ سے آج بہت سے طلباء پریشان ہیں، تو دوسری طرف طلباء کی اکثریت صرف اور صرف ڈاکٹرس اور انجینئرس بننے اور بنانے کے رجحان سے سماجی زندگی کے دوسرے شعبوں میں کئی نشتیں خالی ہیں، انہوں نے اس درمیان بہت سارے کورسس کے متعلق بھی تفصیلی روشنی ڈالی۔ طلباء ملک کا مستقبل ہیں، کسی قوم و ملت اور معاشرے کی تبدیلی طلباء کے ہاتھوں میں ہے، بہترین کرئیر کا انتخاب کریں اور لوگوں کی خدمت کریں۔

محمد زبیر پاشاہ صدرمقامی ایس آئی او بگدل نے افتتاحی کلمات ورکشاپ کے انعقاد کی گرض وغائیت بتائی اور کہاکہ آج بہت سے طلباء صحیح رہنمائی نہیں ملنے کی وجہ سے پریشان ہیں، اور کچھ طلباء تو اپنی تعلیم کو ہی خیر آباد کردیا ہے، اسی احساس کے پیش نظر اس ورکشاپ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ ورکشاپ کا آغاز محمد اکرم علی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، جبکہ اختتام محمد سہیل منصوری کی دعا سے ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!